ہیلی کاپٹر گرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ؛ ویڈیو منظرعام پر آگئی

ہیلی کاپٹر گرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ؛ ویڈیو منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک:بھارت میں فضا سے ایک ہیلی کاپٹر گرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس اور ویڈیوز کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے رودرپریاگ میں ’ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک خراب ہیلی کاپٹر لے جایا جا رہا تھا، فضا میں اچانک یہ الگ ہو کر نیچے گر گیا۔

ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کے گرنے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے,یہ واقعہ بھارت کے مشہور مذہبی مقام کیدارناتھ میں پیش آیا, بتایا گیا ہے کہ کیدارناتھ دھام میں کرسٹل کمپنی کا ہیلی کاپٹر خراب ہو گیا تھا، جس کے بعد اسے لے جانے کے لیے ایم آئی-17 طلب کیا گیا، اس نے جیسے ہی ٹیک آف کیا، تھوڑی ہی دوری پر پہنچنے کے بعد اس سے منسلک خراب ہیلی کاپٹر ٹوٹ کر آسمان سے زمین پر آ رہا۔

حادثے کے وقت زمین پر آس پاس کوئی موجود نہ تھا، حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر اڑان کے بعد توازن کھو بیٹھا تھا، جو کہ کیدارناتھ سے گوچر ہیلی پیڈ تک لے جایا جا رہا تھا۔

Watch Live Public News