کتے کے بھونکنے پر مالک کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

کتے کے بھونکنے پر مالک کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) بھارت میں کتے کے بھونکنے پر ملک کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی  ریاست چھتیس گڑھ کے فٹنگ پارہ گاؤں میں پیش آیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ سجیت خالقو نے کتا پال رکھا تھا۔وہ  اپنے پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا کہ کتے نے ایک شخص پر بھوکنا شروع کردیا ۔

اس پر وہ شخص طیش میں آگیا، دونوں کے درمیان لڑائی بڑھتے ہوئے دھمکیوں تک پہنچ گئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق جھگڑا ختم ہونے کے بعد کتے کا مالک سجیت اپنے کسی رشتہ دار کے گھر کھانے پر جا رہا تھا کہ اس پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار  کر کے شدید زخمی کردیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان پرانی دشمنی چل رہی تھی اور اب اس تنازع نے دشمنی کو مزید ہوا دی جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا ۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News