ایس سی او اجلاس:وزیر اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

ایس سی او اجلاس:وزیر اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

(ویب ڈیسک ) چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شینگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کاؤنسل اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی راہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

وزیر اعظم کی روسی صدر ولاڈمیر پوٹن، ملائشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجک صدر امام علی رحمن, ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے عالمی رہنماؤں کی غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔ان ملاقاتوں میں دیکھی گئی قربت پاکستان اوران مملک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

Watch Live Public News