(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالے گاؤں سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں انتخابی فہرست میں مارول فلموں کے مشہور ولن ’ تھانوس‘ کی تصویر ووٹر آئی ڈی پر دیکھی گئی، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں ووٹر لسٹ میں ایک شناختی کارڈ دکھایا گیا جس پر تھانوس کی تصویر، مشکوک نام، غیر حقیقی عمر اور نامکمل پتہ درج ہے۔ اس غیر معمولی غلطی نے نہ صرف صارفین کو میمز بنانے پر مجبور کیا بلکہ انتخابی نظام کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھا دیے۔
"Where is the hero?"
— TRT World (@trtworld) August 30, 2025
Indian politician Asif Shaikh Rashid, who lost by 162 votes, alleges fraud after showing a voter ID with Marvel’s Thanos. In the world’s largest democracy, opposition parties have accused the Election Commission of aiding electoral fraud, a charge it denies pic.twitter.com/rpt9OoZq23
Finally avengers found Thanos ???? pic.twitter.com/tXgYMg4GcC
— Ash-Ish (@error040290) August 30, 2025
THANOS in Voting List ???? pic.twitter.com/KqU41cXvxl
— Satya (@TheSatyaShow) August 31, 2025
Avengers are planning to reunite as Thanos is still alive in Maharashtra ???????? pic.twitter.com/guq2WtcHJc
— Vijay Thottathil (@vijaythottathil) August 30, 2025
مالے گاؤں کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے اس معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے حلقے میں 6 ہزار سے زائد ووٹرز ایسے ہیں جن کے شناختی کارڈز پر کوئی مکمل پتہ درج نہیں۔ ان کے مطابق 3,502 ووٹرز کی تصاویر جعلی ہیں جبکہ 11 ہزار سے زیادہ ووٹ ڈپلیکیٹ یعنی ایک سے زائد بار رجسٹر کیے گئے ہیں۔