(ویب ڈیسک ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوجوانوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے 24 دبئی کے ٹکٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں فلاحی ادارے کے تحت آئی ٹی انٹری ٹیسٹ کی تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے نوجوانوں کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے 24 دبئی کے ٹکٹس دینے کا اعلان کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کامران ٹیسوری نے تقریب میں شریک ایک طالبہ کو بطور انعام عمرے کا ٹکٹ بھی دیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ گرا دیں گے، ہماری پوری کوشش ہے کہ نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہوں۔