عوام کیلئے اچھی خبر، گھریلو سلنڈر سستا ہوگیا

عوام کیلئے اچھی خبر، گھریلو سلنڈر سستا ہوگیا

ویب ڈیسک: شہریوں کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی کمی ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر  13 روپے 89 پیسے سستا کر دیا گیا، نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 18 پیسے کی کمی کردی۔

اوگرا نے ستمبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ستمبر  کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 1 روپے 18 پیسے کمی کی گئی، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 214روپے19پیسے مقرر ہوگئی۔

  ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2527.47 روپے مقرر کردی گئی۔ ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ماہ ستمبر کے لئے ہوگا۔ 

واضح رہے کہ ماہ اگست کے لئے ایل پی جی کی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2541.36 روپے تھی۔ 

Watch Live Public News