ہیگ کی عدالت کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی پاسداری اور پن بجلی منصوبوں پر کام روکنے کا حکم

ہیگ کی عدالت کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی پاسداری اور پن بجلی منصوبوں پر کام روکنے کا حکم

(ویب ڈیسک) ہیگ کی ثالثی عدالت نے قرار دیا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

سندھ طاس معاہدے (IWT) کی بھارت کی جانب سے کی گئی ’یک طرفہ‘ معطلی کے تنازع میں پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت نے بھارت کو پن بجلی کے منصوبوں پر کام معطل کرنے اور سندھ طاس معاہدے کی پاسداری جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ہیگ میں قائم عدالت نے قرار دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ بدستور مکمل طور پر نافذ العمل ہے، کیونکہ بھارت کے پاس اس معاہدے کو ختم یا معطل کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں۔

عدالت کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے مقرر کردہ ایک غیر جانب دار ماہر جولائی 2027 تک یہ فیصلہ کرے گا کہ ہمالیائی خطے میں پن بجلی گھروں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی شرائط کے مطابق ہے یا نہیں۔

Watch Live Public News