سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری،کامیابی کا تناسب 2.74 فیصد رہا

سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری،کامیابی کا تناسب 2.74 فیصد رہا

(ویب ڈیسک) ایف پی ایس سی کے مطابق مجموعی طور پر 476 امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کر لیا۔

ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026ء کا تحریری نتیجہ جاری کر دیا۔ سی ایس ایس 2026ء کے تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا۔

ایف پی ایس سی کے مطابق مجموعی طور پر 476 امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کر لیا۔ تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں۔

 سی ایس ایس 2026ء کے تحریری امتحان میں 17,351 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

 کامیاب امیدواروں کے میڈیکل، سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور واوا وائس کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News