فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں، علاقائی سیکیورٹی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں، علاقائی سیکیورٹی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان،ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان، ترک وزیر دفاع یاشار گلر ،ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلچوک بائرکتار اولو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اسٹریٹجک روابط اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے دفاعی تعاون پر زور دیا گیا۔تینوں ممالک  نے اسٹریٹجک رابطہ کاری اور دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

Watch Live Public News