ویب ڈیسک :تجزیاتی ویب سائٹ ’’ ورلڈ پاپولیشن ریویو‘‘ کےنئے اعداد وشمار کے مطابقسال 2024 میں بھارت اسنیپ چیٹ استعمال کرنیوالوں میں سرفہرست رہا جبکہ دوسرے نمبر پر امریکا ہے ۔ حیرت انگیز طورپر پاکستان دنیا بھر میں اسنیپ چیٹ استعمال کرنیوالوں میں تیسرے نمبر پر ہے۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو کے اعداد وشمار کے مطابق بھارت 173.3 ملین صارفین کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ امریکا میں اسنیپ چیٹ کے 103.7 ملین صارفین ہیں جو دوسرے نمبر پررہا اسی طرح پاکستان 27.9 ملین صارفین کے ساتھ اسنیپ چیٹ استعمال کرنیوالا تیسرا بڑا ملک ہے۔
سعودی عرب 23.3 ملین صارفین کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا جبکہ برطانیہ 17.7 ملین صارفین کےساتھ پانچوین نمبر پر ہے ، عراق میں اسنیپ چیٹ کے 15.9 ملین صارفین ہیں جبکہ جرمنی 15.1 ملین صارفین کے ساتھ ساتویں نمبر پر آیا ہے۔
مصر 12.3 ملین صارفین کے ساتھ آٹھویں نمبر پر جبکہ کینیڈا 12 ملین صارفین کے ساتھ نویں نمبر پررہا۔
سعودی عرب ان عرب ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جو سب سے زیادہ سنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ عراق دوسرے اور مصر تیسرے نمبر پر آیا ہے۔
ایپلی کیشن خطے کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہے کیونکہ یہ روزانہ کے لمحات کو بات چیت اور شیئر کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس اعداد و شمار سے عرب دنیا میں سب سے زیادہ بااثر سماجی ایپلی کیشنز میں سے ایک کے طور پر سنیپ چیٹ کی پوزیشن مضبوط ہوتی ہے۔
سعودی عرب سب سے زیادہ سنیپ چیٹ استعمال کرتا ہے۔ سعودی عرب میں "Snapchat" کے صارفین کی تعداد 2024 کے دوران تقریباً 23.3 ملین صارفین تک پہنچ گئی ہے۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 2.3 ملین صارفین کا اضافہ ہے۔ اس سے سعودی عرب سنیپ چیٹ کے استعمال کرنے والا فعال ملک بن کر سامنے آیا ہے۔ صارفین کی تعداد کے اعتبار سے ٗ-عرب دنیا میں پہلے نمبر کے ساتھ سعودی عرب پوری دنیا میں سنیپ چیٹ استعمال کرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔ عراق سنیپ چیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے عالمی سطح پر ساتویں اور عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
عراق میں سنیپ چیٹ ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد 15.9 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں گزشتہ سال کے مقابلے صارفین کی تعداد میں 200 ہزار کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سنیپ چیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے مصر عرب دنیا میں تیسرے اور دنیا میں نویں نمبر پر ہے۔ مصر میں ایپلی کیشن کے استعمال کرنے والوں کی تعداد اس سال تقریباً 12.3 ملین تک پہنچ گئی۔ گزشتہ برس یہ تعداد 15.4 ملین تھی۔
سنیپ چیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے الجزائر عرب دنیا میں چوتھے نمبر پر آیا جس کے صارفین کی تعداد 7.5 ملین ہے۔ اس کے بعد مراکش 5.4 ملین صارفین کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
سنیپ چیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 4.1 ملین تک پہنچنے کے بعد متحدہ عرب امارات عرب دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد اردن 3.8 ملین صارفین کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ کویت 2.2 ملین صارفین کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے پھر عمان 1.9 ملین صارفین کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ تیونس 1.2 ملین صارفین کے ساتھ "Snapchat" ایپلی کیشن استعمال کرنے والے ٹاپ 10 عرب ممالک کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے۔