(ویب ڈیسک): امریکا کی ریاست ٹینیسی کے ایک معروف بین الاقوامی فاسٹ فوڈ برگر ریسٹورنٹ میں خاتون مینیجر کی جانب سے ذہنی مسائل اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل ملازم کو کچن کے آلات سے باندھنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد ریسٹورنٹ انتظامیہ نے مینیجر کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی مینیجر نے کچن میں کام کے دوران خصوصی ملازم کو کچڑے کے شاپر بیگز کی مدد سے ایک لوہے کے کاؤنٹر کے ساتھ باندھ دیا۔
ساتھی ملازم کے مطابق مینیجر کا کہنا تھا کہ وہ بار بار اس ملازم پر نظر نہیں رکھ سکتی تھی، اس لیے اسے باندھا تاکہ وہ ایک ہی جگہ رہے اور وہ اپنا کام کر سکے۔
ریسٹورنٹ کے ایک دوسرے ملازم نکولس مرفی نے اس عمل کی ویڈیو ریکارڈ کر کے اعلیٰ حکام کو بھیج دی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس واقعے کو دیکھ کر اس کا دل دہل گیا اور رونا آ گیا۔
????OMFG.. A Wendy’s manager in Murfreesboro, Tennessee, was fired after video showed her tying a neurodivergent employee to kitchen equipment with garbage bags.
— zach bitango (@ZachBitango) September 12, 2026
(Also, @elonmusk, when did Grok start refusing to cross-reference facts, news articles, court records, etc. to find and… pic.twitter.com/DoLjofyv7X
برطرف ہونے والی مینیجر نے ملازم کو باندھنے کا اعتراف تو کیا لیکن پولیس کو بتایا کہ وہ صرف ایک "ٹک ٹاک ٹرینڈ" اور مذاق کر رہی تھی جس پر ملازم کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔ تاہم ساتھی ملازمین نے اس مؤقف کو مسترد کر دیا۔
ویڈیو سامنے آنے پر اعلیٰ انتظامیہ نے فوری اجلاس بلایا اور اس عمل کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے خاتون مینیجر کو نوکری سے فارغ کر دیا۔
ریسٹورنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملازمین کی حفاظت اور عزتِ نفس اولین ترجیح ہے اور ایسے غیر اخلاقی رویے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
اگرچہ متاثرہ ملازم کے جسمانی طور پر زخمی نہ ہونے کے باعث ابتدائی طور پر مینیجر کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا، تاہم واقعے کی حساسیت اور ملازمین کے تحفظ سے متعلق قوانین کے پیشِ نظر پولیس نے معاملے کی ازسرنو باضابطہ تفتیش شروع کر دی ہے۔