واٹس ایپ صارفین کا وقت بچانےکیلئے شاندار فیچر: اب اسٹیٹس ویڈیوز ڈبل اسپیڈ پر چلیں گی

واٹس ایپ صارفین کا وقت بچانےکیلئے شاندار فیچر: اب اسٹیٹس ویڈیوز ڈبل اسپیڈ پر چلیں گی

(ویب ڈیسک):اگر آپ کو واٹس ایپ پر لگائی گئی اسٹیٹس ویڈیوز لمبی یا سست رفتار محسوس ہوتی ہیں تو اب میٹا کی زیرِ ملکیت ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا اسپیڈ کنٹرول فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ویڈیوز کو ڈبل اسپیڈ (2x) سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

وابیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے فیچر کے تحت ویڈیو اسٹیٹس کو تیز رفتاری سے دیکھنے کے لیے کسی قسم کی سیٹنگز میں جانے یا کوئی سوئچ آن/آف کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صارفین بس اپنی انگلی کو موبائل اسکرین پر اسٹیٹس ویڈیو کے دائیں جانب دبا کر رکھیں گے تو پلے بیک اسپیڈ فوری طور پر ڈبل (2x) ہو جائے گی، اور انگلی اٹھاتے ہی ویڈیو کی رفتار دوبارہ معمول پر آ جائے گی۔

واٹس ایپ پر عام طور پر اسٹیٹس ویڈیوز دیکھنے میں صارفین کا کافی وقت لگ جاتا ہے، خاص کر جب متعدد کانٹیکٹس نے ویڈیو اسٹیٹس لگائے ہوں۔ اسی وقت کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے یہ نیا آپشن لایا جا رہا ہے جو ہر قسم کی ویڈیو اسٹیٹس پر کام کرے گا۔

رپورٹ  میں کہاگ یا ہے کہ یہ نیا فیچر فی الحال آئی او ایس (iOS) ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے۔ چونکہ یہ ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے حتمی طور پر یہ بتانا قبل از وقت ہے کہ یہ فیچر دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے باضابطہ کب تک جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News