بلوچستان میں تعلیمی خدمات ضروری قرار، اساتذہ کی ہڑتال پر 6 ماہ کی پابندی

بلوچستان میں تعلیمی خدمات ضروری قرار، اساتذہ کی ہڑتال پر 6 ماہ کی پابندی
کیپشن: بلوچستان میں تعلیمی خدمات ضروری قرار، اساتذہ کی ہڑتال پر 6 ماہ کی پابندی

ویب ڈیسک: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں تعلیمی خدمات کو ضروری خدمات قرار دیتے ہوئے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ سمیت تمام ملازمین کی ہر قسم کی ہڑتال پر چھ ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے تحت صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور دیگر تعلیمی عملے کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کا بلا تعطل تسلسل یقینی بنانا ہے۔

بلوچستان اسپیشل ایجوکیشن سروسز ایکٹ 2019 کے تحت تعلیمی شعبے میں ہڑتال اور تالہ بندی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہڑتال یا کسی بھی غیر قانونی اقدام کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر سزا کے لیے قانونی شقیں موجود ہیں اور یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ اس پابندی کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

Watch Live Public News