ایف بی آر کی ’جما تقسیم‘ کی اداکارہ کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع

ایف بی آر کی ’جما تقسیم‘ کی اداکارہ کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع
کیپشن: ایف بی آر کی ’جما تقسیم‘ کی اداکارہ کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ڈرامہ ’جما تقسیم‘ میں کام کرنے والی معروف اداکارہ کے خلاف مبینہ بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اداکارہ کی جانب سے آمدن چھپانے اور واجب الادا ٹیکس ادا نہ کرنے سے متعلق شواہد موصول ہوئے ہیں، جس کے بعد معاملے کی باضابطہ جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن کو ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کے مطابق ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر شہری پر ٹیکس قوانین کا یکساں اطلاق ہوتا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تحقیقات شفاف انداز میں مکمل کی جائیں گی اور اگر الزامات ثابت ہوئے تو جرمانے اور قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News