ویب ڈیسک: دنیا میں سب سے پہلے سال 2026 میں داخل ہونے کا اعزاز بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک کریباتی کو حاصل ہوگا۔
بین الاقوامی وقت کے نظام کے مطابق کریباتی کے لائن آئی لینڈز، خصوصاً کریسمس آئی لینڈ (کریتیماٹی)، دنیا کے سب سے آگے چلنے والے ٹائم زون UTC+14 میں شامل ہیں۔ اسی وجہ سے یہاں یکم جنوری 2026 کا آغاز دنیا کے تمام ممالک سے پہلے ہوگا، جبکہ اس وقت دنیا کے کئی حصوں میں ابھی 31 دسمبر 2025 ہی ہوگا۔
ماہرین کے مطابق کریباتی کے بعد ساموا، ٹونگا اور نیوزی لینڈ نئے سال میں داخل ہوں گے، جبکہ دنیا میں سب سے آخر میں نیا سال امریکی ریاست ہوائی اور دیگر امریکی جزائر میں منایا جاتا ہے۔
ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئے سال کے ابتدائی لمحات، آتش بازی اور تقریبات کے باعث دنیا بھر کی نظریں کریباتی پر مرکوز رہیں گی، جہاں سب سے پہلے 2026 کا آغاز ہوگا۔