ملکی سالمیت کی خلاف ورزی کا جواب فیصلہ کن ہو گا، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

ملکی سالمیت کی خلاف ورزی کا جواب فیصلہ کن ہو گا، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

(ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا،  ملکی سالمیت کی خلاف ورزی کا جواب فیصلہ کن ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے  جی ایچ کیو میں بلوچستان پر منعقدہ اٹھارویں قومی ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کی۔انہوں نے بلوچستان کے عوام کی حب الوطنی اور جرات مندی کو سراہا۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی ترقی میں بلوچستان کے مرکزی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ  بلوچستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے،بلوچستان کے عوام کے جذبے اور حب الوطنی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

آرمی چیف نے کہا کہ   وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتا ہوں، بلوچستان کے عوام کی معاشی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

فیلڈمارشل   سید عاصم منیر نے  سول سوسائٹی کی مثبت کردار ادا کرنے پر تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کو مسترد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سیاسی مفادات کے ایجنڈے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں، بھارتی پشت پناہی میں کام کرنے والے گروہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ ملکی سالمیت کی خلاف ورزی کا جواب فیصلہ کن ہو گا،   پاک فوج عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے

Watch Live Public News