پشاور پولیس لائنز دھماکا، شہدا کی تعداد 87 ہوگئی

پشاور پولیس لائنز دھماکا، شہدا کی تعداد 87 ہوگئی
پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 87 ہوگئی ہے ۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ رات 12 سے اب تک 17 شہدا کے جسدخاکی اور 1 زخمی کو نکالا گیا ہے جبکہ دھماکے کے سے متاثرہ 57 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق دھماکے کے شہدا کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنےکیلئےآپریشن جاری جاری ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر کے مطابق حتمی طورپر نہیں کہا جاسکتاکہ آپریشن کب تک مکمل ہوگا، سلیبس کو ہائیڈرولک کٹر کی مدد سے احتیاط سے کاٹا جارہا ہے تاکہ اگر اندر کوئی پھنسا بھی ہوا ہے تو اس کی جان بچائی جاسکے جبکہ سنسرڈیوائسز لگا کر زندہ افراد کو چیک بھی کیا جارہا ہے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں نماز ظہر کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا ۔ حملہ آور ایک دو دن سے اندر رہ رہا تھا ، خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے نجی چینل میں پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ حملہ آور ایک، دو دن سے ہی وہیں رہ رہا تھا، آئی جی کا کہنا تھا کہ ہزار سے ڈیڑھ ہزار افراد پولیس لائنز میں رہتے ہیں، پولیس کا خیال ہےکہ اندرکوئی شخص حملہ آورکے ساتھ رابطے میں تھا۔ امکان ہے حملہ آور کسی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور سی سی پی او پشاور کے مطابق پولیس لائنز میں ہونے والا واقعہ بظاہر خودکش حملہ لگتا ہے، ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو، پولیس لائنز میں ایف آر پی،ایس ایس یو،سی ٹی ڈی سمیت 8 سےزائد یونٹس کے دفاتر ہیں، یہ بھی امکان ہے کہ حملہ آور کسی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔