پی ایچ ایف نے سابق اولمپئین خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی

پی ایچ ایف نے سابق اولمپئین خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئین و مینجر قومی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی ہے۔ خواجہ جنید ایشیاء کپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر تھے، ایشیاء کپ میں جاپان کے خلاف میچ میں بارہ کھلاڑیوں کو فیلڈ میں اتارنے کا واقع پیش آیا تھا۔ پاکستان گول ڈسکوالیفائی ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کرسکا۔ سابق سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے معاملہ کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، خواجہ جنید نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل استعفیٰ پیش کردیا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے دوبارہ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی، کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اولمپئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔ پی ایچ ایف لیگل ایڈوائزر میاں علی اشفاق نے کہا ہے کہ خواجہ جنید کی وجہ سے بہت جگ ہنسائی ہوئی ہے، مس کنڈکٹ کیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ کے قوانین کے مطابق کارروائی کی گئی ہے، کمیٹی کی جانب سے خواجہ جنید کو بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے ، خواجہ جنید کا مس کنڈکٹ ناقابل معافی ہے ناقابل تلافی نقصان ہوا ، ان پر تاحیات پابندی لگا دی گئی ہے اور وہ اب ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ صدر پی ایچ ایف نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔