ضرب عضب جیسے آپریشن کے لیے اتفاق رائے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

ضرب عضب جیسے آپریشن کے لیے اتفاق رائے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضرب عضب جیسے آپریشن کے لیے اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پشاور پولیس لائنز میں 100افراد کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی ایوان میں دعا کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز پشاور میں سانحہ پیش آیا،آرمی پبلک اسکول کا سانحہ بھی نہیں بھولے، 2010 سے2017 تک دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال پہلے ہمیں اس ہال میں بریفنگ دی گئی، ہمیں کہا گیا کہ ان لوگوں سے بات چیت ہوسکتی ہے، افغانستان جنگ کے بعد ہزاروں لوگوں کو پاکستان سیٹ کروایا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے کل کےواقعے میں 100 افراد شہید ہوئے، خودکش حملہ آور نے مسجد میں پہلی صف میں خود کو اڑایا، ہمیں قومی یکجہتی کی ایک بار پھر ضرورت ہے، ضرب عضب جیسا آپریشن شروع کرنے کے لیے اتفاق رائےکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کرے گی۔ پشاور پولیس لائنز سانحہ اے پی ایس سانحے سے کم نہیں، اسرائیل میں بھی مساجد میں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوا، نمازیوں پر مسجد میں حملہ نہ بھارت میں ہوتا ہے نہ اسرائیل میں، نائن الیون میں ہمیں دھمکی ملی ہم ڈھیر ہوگئے، افغانستان کی جنگ ہماری دہلیز پر آگئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔