گلوکار عاطف اسلم کی 7 سال بعد بالی ووڈ میں انٹری

گلوکار عاطف اسلم کی 7 سال بعد بالی ووڈ میں انٹری
کیپشن: Atif Aslam
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈسک :معروف گلوکار عاطف اسلم 7 سال بعد بالی ووڈ کی فلم کے لیے گانا گائیں گے۔

بھارت اور پاکستان میں کشیدگی کے باعث فنکاروں کے ایک دوسرے کے ملک جا کر کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم اب خبر آئی ہے کہ  سات سال کے بعد گلوکار عاطف اسلم بالی وڈ میں اپنے گانوں کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم نے بالی وڈ میں بہت سے ہٹ گانے گائے ہیں جو آج تک بھارتیوں کے پسندیدہ ہیں اور کئی فلمیں بھی محض عاطف کے گانوں کی وجہ سے ہٹ ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  پاکستانی گلوکار نے بالی وڈ کی فلم ' لوو اسٹوری 90s' کے ذریعے بالی وڈ میں واپسی کی ہے، فلم کے ہدایتکار امیت کسریا ہے۔

عاطف اسلم اس فلم میں ایک رومانوی گانا گائیں گے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ رواں سال کا ہٹ گانا ہوگا۔

اس فلم میں اداکار آدھیان سمن اور مس یونیورس دیوا دیویاتا رائے مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

یاد رہے عاطف اسلم نے بالی وڈ میں ' دل دیاں گلاں'، میں رنگ شربتوں کا'، 'تیرے سنگ یاراں'، ' او ساتھی' جیسے مشہور گانے گائے ہیں۔