جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کا صدر منتخب

جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کا صدر منتخب
کیپشن: Asian Cricket Council
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈسک:(شکیل خان ) ایشین کرکٹ کونسل اجلاس  میں   بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے۔ جے شاہ کو مسلسل تیسرے سال اے سی سی کاصدر منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس انڈونیشیا کےشہربالی میں ہوا۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور اورسی او او سلمان نصیر نے کی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نےلگاتار دوسری مرتبہ اے سی سی کےصدرکےعہدےسے دستبرداری کا اعلان کیا۔

سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ برس بھی اپنی روٹیشن باری چھوڑی تھی۔سری لنکا کرکٹ  نے جے شاہ کو کام جاری رکھنے کا کہا جبکہ  پاکستان کرکٹ بورڈ 2025 میں چئیرمین شپ سنبھالے گا۔

اے سی سی صدرکا انتخاب روٹیشن پالیسی کےتحت ہوتاہے۔