آج سے 3فروری تک مختلف علاقوں میں بارش،برفباری کی پیشگوئی

آج سے 3فروری تک مختلف علاقوں میں بارش،برفباری کی پیشگوئی
کیپشن: آج سے 3فروری تک مختلف علاقوں میں بارش،برفباری کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آج سے 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں کے علاوہ مری اور گلیات میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر شہریوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News