ویب ڈیسک: سونے کی قیمتیں تاریخی اضافے کے بعد عالمی اور ملکی سطح پر زمیں بوس ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز 35 ہزار 500 روپے فی تولہ کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 25 ہزار 500روپے کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 25 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے بعد 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے ہوگئی ہےجبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 21 ہزار 862 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری طرف چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 2 ہزار 63 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 6 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں قیمتی دھاتوں کے نرخ مزید نیچے آ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر 4850 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 30 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور چاندی کی فی اونس قیمت 83 ڈالر تک گر گئی ہے۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ میں 355 ڈالر کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت 5150 ڈالر پر آ گئی تھی، جبکہ آج بھی سونے کی قیمت میں مزید 300 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔