سی ایس ایس 2026 کیلئے ایف پی ایس سی کی اہم ہدایات جاری

سی ایس ایس 2026 کیلئے ایف پی ایس سی کی اہم ہدایات جاری
کیپشن: سی ایس ایس 2026 کیلئے ایف پی ایس سی کی اہم ہدایات جاری

ویب ڈیسک: سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2026 کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن ( ایف پی ایس سی) نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا۔ کمیشن نے تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان سے قبل اپنےقومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد کی تصدیق کر لیں، کیونکہ میعاد ختم شدہ شناختی دستاویزات کے ساتھ امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ امیدوار امتحان کے دن شناخت اور دیگر کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کم از کم 50 منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچیں، جبکہ تاخیر سے آنے والوں کو ہال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ایف پی ایس سی نے امتحانی ہال میں اضافی مواد، نوٹس، سٹینسلز یا غیر متعلقہ اشیا لانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور صرف منظور شدہ اشیا ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔

کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں امتحان کے لیے نااہلی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News