سندھ سے تعلق رکھنے والے مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات کا ملیر گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن

سندھ سے تعلق رکھنے والے مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات کا ملیر گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن

ویب ڈیسک: سندھ کے مختلف جامعات جن میں کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات شامل تھے، ملیر گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ طلبہ و طالبات نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور فاتح خوانی بھی کی۔

طلبہ وطالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال چھوٹے بڑے ہتھیاروں سمیت پاک آرمی کے الخالد ٹینکوں کا بھی مشاہدہ کیا ۔ طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی، طلبہ و طالبات نے وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کی مثالی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔

طالبعلم  کا کہا کہ "آج فوجی جنگی صلاحیتوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا" "ہم کافی انجوائے کر رہے اور فخر  ہے کہ ہماری افواج کس جرآت مندانہ انداز سے وطن عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔" "یہ ملک اور یہ فوج ہماری ہے اور ہم اپنی افواج کے ساتھ ہیں" ۔

طالبعلم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے پراپیگنڈہ  نے ہمارے ملک کو کافی نقصان پہنچایا، آج اس بات کا احساس ہوا کہ حقیقت اسکے بالکل برعکس ہے" "آج یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ غم ہوا کہ جنکی قربانیوں کے باعث پاکستان قائم ہے انکے بارے میں سوشل میڈیا پر  پراپیگنڈہ ایک قابل شرم جرم ہے" ۔

Watch Live Public News