سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی انتقال کرگئے

سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی انتقال کرگئے
کیپشن: سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید تنویر الحسن گیلانی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے سیاسی و عوامی حلقوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی گزشتہ کچھ عرصے سے اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم صدر انجمن اسلامیہ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور ان کا شمار جنوبی پنجاب کی بااثر شخصیات میں ہوتا تھا۔ ان کا تعلق گیلانی خاندان سے تھا اور وہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے قریبی عزیز یعنی کزن تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت آج اسلام آباد سے ان کے آبائی شہر ملتان منتقل کی جائے گی، جہاں نماز جنازہ کے بعد تدفین عمل میں لائی جائے گی۔ جنازے کے انتظامات سے متعلق تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

سید تنویر الحسن گیلانی نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران مختلف عوامی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے وزارت کے منصب پر رہتے ہوئے نہ صرف قومی سیاست میں متحرک کردار ادا کیا بلکہ علاقائی سطح پر بھی فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف رہنماؤں، وزرا اور ارکان اسمبلی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Watch Live Public News