اسلام آباد میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے واقعے پر پولیس انکوائری مکمل

اسلام آباد میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے واقعے پر پولیس انکوائری مکمل

(ویب ڈیسک ) وفاقی  دارالحکومت میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے واقعے پر پولیس انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ   گدھے کا گوشت اسلام آباد میں سپلائی ہونے کے شواہد نہیں ملے ، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں۔

ذرائع کے مطابق  فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے جبکہ  15 گدھے کاٹے گئے۔ تمام گدھوں کو کاٹنے کے بعد گوشت اور کھالیں گوادر پورٹ کے ذریعے بھجوانی تھیں۔

Watch Live Public News