پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی سینیٹر منتخب

پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی سینیٹر منتخب

(ویب ڈیسک )   ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشعال پاکستان تحریک انصاف کی  یوسفزئی سینیٹر منتخب ہوگئی۔

 سینیٹ ضمنی انتخاب میں مشعال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں،فارم 58 جاری کردیا گیا۔ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے  جبکہ پاکستان مسلم لیگ کی حمایت یافتہ مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی ںاراض امیدوار صائمہ خالدکو 1 ووٹ ملا  جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے  ضمنی سینیٹ انتخاب  کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی  میں پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایوان کی کل تعداد 145 ہے،جن میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے اراکین کی تعداد 18، 18 ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے 10، عوامی نیشنل پارٹی کے 4 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے اراکین کی تعداد 3 ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔
 

Watch Live Public News