(ویب ڈیسک ) عالمی مندی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہو گیا۔10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 63 روپے کی کمی سے 3900 روپے ہو گئی۔
ادھر عالمی منڈی میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہو کر 3303 ڈالر کا ہو گیا۔