ویڈیو:سعودی عرب میں  پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 23 افراد زخمی

ویڈیو:سعودی عرب میں  پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 23 افراد زخمی

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع گرین ماؤنٹین پارک میں ایک تفریحی جھولا ٹوٹنے کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب پارک میں نصب ایک بڑا جھولا، جس پر خواتین، مرد اور بچے سوار تھے، اچانک دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔ واقعے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھولا ہوا میں جھولتے ہوئے اچانک گر جاتا ہے، اور سوار افراد زور دار دھماکے کے ساتھ زمین پر آ گرتے ہیں۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت نازک ہے، جبکہ دیگر کو ابتدائی طبی امداد دی جا چکی ہے۔

مقامی حکام نے جھولے کے ٹوٹنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور پارک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھولے کی فنی خرابی حادثے کی وجہ بنی، تاہم مکمل حقائق تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

Watch Live Public News