برطانیہ میں مسلسل دوسرا سال، "محمد" سب سے مقبول نام قرار

برطانیہ میں مسلسل دوسرا سال،

(ویب ڈیسک )اسلامی نام محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا لڑکوں کا نام بن گیا ہے۔

برطانیہ کے ادارۂ قومی اعداد و شمار (ONS) نے 2024 کے لیے سب سے مقبول بچوں کے ناموں کی فہرست جاری کی، جس میں نوح (Noah) دوسرے اور اولیور (Oliver) تیسرے نمبر پر رہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسلامی نام " محمد" 2016 سے مسلسل ٹاپ 10 میں شامل ہے اور اب مسلسل دوسرے سال پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

لڑکیوں میں سب سے مقبول نام اولیویا (Olivia) اور امیلیا (Amelia) رہے، جو پچھلے کئی برسوں سے برطانیہ میں پسند کیے جا رہے ہیں۔

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ برطانوی شاہی خاندان سے منسوب ناموں کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ شہزادہ جارج کا نام اب چھٹے نمبر پر ہے جبکہ شہزادہ ولیم کا نام 27ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں خاصی بڑی تبدیلی ہے۔

Watch Live Public News