(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے گیس کنکشنز پر پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کردی ہے، گھریلو صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کی گئی ہے،نئے گیس صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کئے جائیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی گیس کنکشنز کی فیس قدرتی گیس کنکشنز سے کئی گنا زیادہ ہوگی ،درآمدی گیس کے نئے کنکشن کی فیس 41 ہزار روپے تک ہوگی جبکہ درآمدی گیس کی قیمت میں قدرتی گیس سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔
وفاقی کابینہ کی منِظوری کے بعد نئے گیس کنکشنز کا اجراء شروع کردیا جائے گا۔