فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے کی کمی، گھریلو سلنڈر بھی سستا ہوگیا

فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے کی کمی، گھریلو سلنڈر بھی سستا ہوگیا

ویب ڈیسک: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعرات کے روز اگست کے لیے مائع پٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق فی کلو قیمت میں 17 روپے 74 پیسے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,541 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے، جو پہلے 2,750 روپے 60 پیسے تھی۔

یہ کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کر رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News