ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کی ٹیم ممبران کے ساتھ تلخ کلامی پر وضاحتی بیان جاری کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے شاہین آفریدی، کپتان سلمان آغا اور کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کردی۔
پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ ٹریننگ یا پریکٹس سیشن کے دوران ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، یہ بےبنیاد افواہیں من گھڑت ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ سب مذموم مقاصد کے تحت جان بوجھ کر ٹیم کے اندر انتشار پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ، پی سی بی اس مہم کو ٹیم کا ماحول خراب کرنے کی ایک سنگین کردار کشی سمجھتا ہے۔
ان افراد یا اداروں کے خلاف سخت قانونی کارووائی کا آغاز کریں گے جنہوں نے جھوٹا بیانیا پھیلایا، قانونی کارووائی میں ہتکِ عزت اور سائبر کرائم سے متعلق دفعات بھی شامل ہوں گی۔
پی سی بی کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ملوث افراد کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے گا، عوام ،میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔