(ویب ڈیسک) تھرپارکر میں اسلامکوٹ کے قریب نواحی گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے دوران درخت کے نیچے پناہ لینے والے افراد پر بجلی گر گئی۔ متوفی ٹریکٹر سے کھیتی کرنے کے بعد درخت کے نیچے آرام کر رہے تھے۔
افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد میں تاج محمد شاہ، ساجن میگھواڑ اور کمسن امرت میگھواڑ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں راجیش میگھواڑ، تیرتھ میگھواڑ اور عمر اوٹھو شامل ہیں ۔2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال مٹھی منتقل کر دیا گیا۔
دسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے تین افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی انتظامیہ کو زخمی ہونے والے 5 افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام سے تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے انتظامیہ کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔