آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

پبلک نیوز: موسم کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ اس دوران گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور کراچی42، سبی، لسبیلہ، ٹھٹھہ41، شہید بینظیر آباد، چھور، ٹنڈوجام اور جیکب آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔