انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریب میں ان کا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل عذر ہے۔ 'میں عوامی سطح پر کرس سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، میں حد سے باہر گیا اور میں غلط ہوں'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں شرمندہ ہوں اور محبت اور مہربانی والی دنیا میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے' یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرس راک نے سٹیج پر ول سمتھ کی بیوی کے بالوں پر مذاق کیا تھا۔اور اس مذاق پر ول اسمتھ اسٹیج پر گئے اور کامیڈین کو تھپڑ دے مارا۔ اس واقعے کے بعد آسکر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا 'ہم باضابطہ طور پر واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں. ہمارے اصول، قوانین اور کیلیفورنیا کے قوانین کے تحت مزید کارروائی اور اقدامات پر غور کیا جائے گا'۔ https://twitter.com/AzCardinals1988/status/1508270502694989831?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508270502694989831%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F64438%2F خیال رہے کہ اکیڈمی کی پالیسی واضح طور پر تشدد، ہراساں کرنے یا امتیاز کے خلاف ہے اور بیان کے مطابق اکیڈمی اراکین انسانی وقار کے احترام کے اصولوں کو اہمیت دیتے ہیں۔ ان اصولوں کی خلاف ورزی پر رکنیت معطل یا ادارے سے اخراج،اور آسکر ایوارڈز تک منسوخ کرنے سے لیکر آئندہ کے ایوارڈز کے لیےبھی اہل نہ ہونے جیسے اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔ جس کی ایک مثال پروڈیوسر ہاروے ونسٹن ہیں . یہ بات ذہن میں رہے کہ اداکاروں کی نمائندہ تنظیم Sag-Aftra نے ول سمتھ کے اس اقدام کو ناقابل برداشت عمل قرار دیا ہے اور ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کے وہ اکیڈمی اور براڈکاسٹر اے بی سی سے رابطے میں ہے، تاکہ اس رویے پر مناسب طریقے پر کارروائی کی جاسکے۔ خیال رہے کہ اپنے بیان میں ول سمتھ نے اکیڈمی، شو پروڈیوسرز، تقریب میں شریک افراد، ناظرین، ولیمز فیملی اور اپنی فلم کنگ رچرڈ کے افراد سے بھی معذرت کی تھی۔
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار ول سمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکٹ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ہونے والی بد مزگی کے بعد پہلی بار خاموشی توڑ دی ہے. ان کا ایک بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ ہوا جس میں وہ اس بارے میں بات کر رہی ہیں . خیال رہے کہ جیڈا ایک بیماری ایلوپشیا کی وجہ سے بالوں کے گرنے کے عارضے میں مبتلا ہیں ، اسی بارے میںکامیڈین کرس راک نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ان کا مذاق اڑایا تھا. جیڈا سمتھ کے شوہر یہ مذاق برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے بھری محفل میں کامیڈین کرس راک کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا تھا. اس معاملے پر بات کرتے ہوئے جیڈا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میںلکھا کہ 'یہ زخموں کے بھرنے کا موسم ہے اور میں اس کے لیے یہاں موجود ہوں'۔ ان کے اس بیان سے یہ نظر آتا ہے کہ وہ آسکر ایوارڈز میں پیش آنے والے واقعے کا حوالہ دے رہی ہیں. اس سے قبل جیڈا سمتھ نے کرس راک کے مذاق اور ول سمتھ کے اقدام پر ہونے والی عوامی بحث میں کوئی حصہ نہیں لیا تھا۔ یاد رہے کہ کرس راک کی جانب سے اب تک تھپڑ مارے جانے یا ول سمتھ کی طرف سے معذرت کے حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔اس کے برعکس آسکر ایوارڈز کے واقعے کے بعد ان کے جلد ہونے والے کامیڈی شوز کی ٹکٹوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اگر بات کی جائے ٹکٹ فروخت کرنے والی ایک کمپنی ٹک پک کی تو انہوں نے بتایا کہ اس نے ایک رات میں اتنے ٹکٹ فروخت کیے جتنے گذشتہ پورے مہینے میں فروخت نہیں کیے گئے۔ یاد رہے کہ کرس راک کو تھپڑ جڑنے پر ول سمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معافی بھی مانگی تھی۔ ول سمتھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'جیڈا کے طبی مسئلے کے بارے میں مذاق میری برداشت سے باہر ہوگیا تھا اور میں نے جذباتی انداز سے ردعمل ظاہر کیا'۔