بابر اعظم کے والد نے محمد عامر ، عماد وسیم سے متعلق کپتان کو کیا کہا؟ اہم بیان آگیا

بابر اعظم کے والد نے محمد عامر ، عماد وسیم سے متعلق کپتان کو کیا کہا؟ اہم بیان آگیا

(ویب ڈیسک )   بابر اعظم کے والد نے کہا ہے کہ پاکستان کی دوبارہ کپتانی ملی اس پر شکر ادا کرتے ہیں۔

بابر اعظم کے وائٹ بال کرکٹ کا دوبارہ کپتان بننے پر والد اعظم صدیق خوش ،انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے حوالے سے ایک پوسٹ کی۔جس میں اعظم صدیق نے کہا کہ  پاکستان کی دوبارہ کپتانی ملی اس پر شکر ادا کرتے ہیں،  سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ارباب اختیار نے عزت اور تکریم دی ۔

والد بابر اعظم نے کہا کہ   اب بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ ٹیم میں اتفاق ہو گا یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ  بابر کو کہا ہے کہ جو کسی نے کہا ہے بھول جاؤ، محمد عامر اور عماد وسیم  تم سے بڑے بھی ہیں اور  سینئر بھی ہیں ،  ان سے چھوٹے بن کر ملنا اور عزت احترام دینا۔ انکی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے یہ بھی کہا کہ  گیارہ بھائیوں نے دنیا فتح کرنا ہے۔

اعظم صدیق نے  کہا کہ   بہت سے لوگ  بول رہے ہیں کہ یہ نہیں ہو گا یہ ہو گا، اللہ سب اسباب کا مالک ہے وہی دلوں کو سخت اور نرم کرتا ہے ،  ضروری ہے کہ قبلہ کعبہ درست ہو پاکستان زندہ باد۔