وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد ، نواز شریف سے ملاقات

وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد ، نواز شریف سے ملاقات
کیپشن: وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد ، نواز شریف سے ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کی۔ 

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے جاتی امراء میں آبائی قبرستان میں اپنے والدین، بھائی اور بھابھی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وقت گزارا، شہباز شریف نے دوپہر کا کھانا شریف فیملی کے ہمراہ کھایا۔

نواز شریف نے جاتی امراء میں آج وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام شریف خاندان کو کھانے پر مدعو کر رکھا تھا۔

Watch Live Public News