پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت ہائی ہے،ڈیون کانوے

پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت ہائی ہے،ڈیون کانوے
کیپشن: پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت ہائی ہے،ڈیون کانوے

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیون کانوے نے پبلک نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہاکہ پاکستان میں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔یہا ں آئے ہوئے کچھ ہفتے ہوئے ہیں   اور ٹیم میں ابھی ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل میں کھیلنے کے تجربے پر کہا کہ  ابھی ایک ہی میچ کھیلا ہے ۔ یہاں   کھیل کر نوٹس کیا ہے کہ کرکٹ کا اسٹینڈرڈ  بہت اونچاہے ۔ فاسٹ باؤلرز کا فی زیادہ ہیں  جبکہ اسپنرز بھی اچھے ہیں اور پی ایس ایل میں کرکٹ کی کوالٹی بہترین ہے۔

اسپنرز پر انکا مزید کہنا تھا کہ نیٹس میں کپتان شاداب خان اور عماد وسیم کا سامنا کرنا کافی مشکل ہوتا ہے ۔ پی ایس ایل میں سلیکشن  پر کہاکہ جب نام آیا تو بڑی خوشی ہوئی۔  اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی کافی کامیاب فرنچائز ہے  اور ان کا حصہ بن کر اچھا لگ رہا ہے۔ مزید کہاکہ وہ پاکستان  میں نئے ہیں مگر کچھ اردو کے الفاظ سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان میں اپنی یادوں کے حوالے سے ڈیون کانوے نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان   کے خلاف کراچی میں کھیل کر بڑا انجوائے کیا تھا۔ اس لئے پاکستان میں  میرا پسندیدہ وینیو کراچی ہے۔ شاداب خان کی کپتانی پر کہاکہ  وہ کافی دوستانہ اور ریلیکس مائنڈ کے کپتان ہیں  جنہوں نے ٹیم کو ایک ساتھ رکھا ہے ۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔