بال ٹیمپرنگ ثابت ، فخر زمان 2 میچز کیلئے معطل 

بال ٹیمپرنگ ثابت ، فخر زمان 2 میچز کیلئے معطل 

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق فخر زمان لیول 3 کے قصوروار قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے فخر زمان کو دو میچز کے لیے معطل کر دیا. پی سی بی کے مطابق  فخرزمان کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 3 کے خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔ فخرزمان نے کراچی کنگز کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ ریفری روشن مہاناما نے ڈسپلنری کمیٹی میں سماعت کی،میچ ریفری نے فخر زمان کو سماعت مین صفائی کا موقع دیا،سماعت کے موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا اور مینیجر فاروق انور بھی موجود تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 2.14 گیند کی ساخت کو تبدیل کرنے سے متعلق ہے،پہلی بار لیول تھری جرم میں کم سے کم سزا ایک میچ جبکہ زیادہ سے زیادہ دو میچز کی پابندی شامل ہے، فخرزمان ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ فخرزمان کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، فخرزمان 48 گھنٹے میں ٹیکنیکل کمیٹی میں اپیل کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News