علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس جیت لیا

علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس جیت لیا
کیپشن: علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس جیت لیا

ویب ڈیسک: ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے 8 سال بعد گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر میشا شفیع کے خلاف دائر 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے پر فیصلہ سنادیا۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو پچاس لاکھ روپے جرمانے کردیا۔ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران 8 سال میں 9 جج تبدیل ہوئے جبکہ 283 پیشیوں میں 20 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

Watch Live Public News