(ویب ڈیسک) خدیجہ تشدد کیس میں شیخ دانش کی سیکرٹری ماہم کو 9 سال 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
میڈیکل طالبہ خدیجہ تشدد کیس، معروف صنعت کار شیخ دانش کو مجموعی طور پر 14 سال 9 ماہ کی سزا سنا دی گئی اور 1 کروڑ50لاکھ جرمانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
عدالت نے خدیجہ تشدد کیس میں شیخ دانش کی سیکرٹری ماہم کو 9 سال 9 ماہ قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ماہم کو 51 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا جبکہ شیخ دانش کی بیٹی کو کیس سے بری کر دی گیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد شیخ دانش اور ماہم کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ شیخ دانش نے خدیجہ کو گھر سے اغوا کر کے تشدد کیا اور ویڈیو وائرل کی تھی۔ واقعہ 2022 میں پیش آیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔