لاہور میں کالی گھٹائیں چھا گئیں ، بارش سے موسم خوشگوار

لاہور میں کالی گھٹائیں چھا گئیں ، بارش سے موسم خوشگوار

(ویب ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور میں کالی گھٹائیں چھا گئیں،بادل برسنے لگے۔موسلا دھار بارش سے موسم مزید  خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News