ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کفایت شعاری پالیسی سے متعلق اپنی جماعت کی تجاویز پیش کیں، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری نے مشکل حالات میں وزیراعظم کی قیادت اور حکومتی پالیسیوں کو سراہا۔