شاہینوں کو چوتھے ٹی 20 میں بھی شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

شاہینوں کو چوتھے ٹی 20 میں بھی شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
کیپشن: شاہینوں کو چوتھے ٹی 20 میں بھی شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

ویب ڈیسک: انگلینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا 158 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 15.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی طرف سے فل سالٹ 45، جوز بٹلر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیکس نے 20، جونی برسٹو نے 28 اور ہیری بروک نے 17 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی طرف سے تینوں وکٹیں حارث رؤف نے حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز
قبل ازیں انگلینڈ نے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 157 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے عثمان خان 38، بابراعظم 36، محمد رضوان 23 اور افتخار احمد 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نسیم شاہ نے 16 اور حارث رؤف نے 8 رنز بنائے، فخر زمان صرف 9 رنز بنا سکے، شاداب خان، اعظم خان اور شاہین آفریدی صفر پر پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی طرف سے لیام لیونگسٹون، مارک ووڈ اور عادل رشید نے 2، 2، معین علی، جوفرا آرچر اور کرس جورڈن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز کے دوران بارش کے باعث کچھ دیر کیلئے میچ روکا گیا تھا جو تقریباً 12 منٹ بعد دوبارہ شروع ہوگیا، میچ روکے جانے سے قبل پاکستان نے 10.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنالیے تھے۔

یاد رہے کہ چار میچز پر مشتمل سیریز کے دو میچز بارش کے باعث منسوخ ہوئے تھے، 22 مئی کو لیڈز میں سیریز کا پہلا میچ جبکہ 28 مئی کو کارڈف میں ہونے والا تیسرا ٹی 20 بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا، 25 مئی کو دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

Watch Live Public News