بدو بدی سے شہرت پانے والی ماڈل وجدان راؤ  کا بڑا اعلان

بدو بدی سے شہرت پانے والی ماڈل وجدان راؤ  کا بڑا اعلان
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ماڈل وجدان راؤ  نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ آئندہ کسی بھی ویڈیو میں کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وجدان راؤ نے کہا کہ ان کی چاہت فتح علی خان سے اب کوئی بات چیت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وجدان راؤ نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ حال ہی میں ایک اور گانے ’بدوبدی‘ میں پرفارم کیا جسے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔

وجدان راؤ نے کہا کہ ’چاہت سر ویڈیوز کا سارا کریڈٹ خود ہی لیتے تھے اور کہتے تھے میں نے یہ کیا میں نے وہ کیا، اس طرح کی میں انسان کو لے ڈوبتی ہے‘۔ انہون نے مزید کہا کہ انہیں ویڈیوز کا مناسب معاوضہ بھی نہیں ملتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس وجہ سے ہمارے اختلافات شروع ہوگئے اور اب تو ہماری بات چیت بالکل ہی بند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک پروجیکٹ نہیں تھا بس تفریح تھی میں نے اسے اس قابل سمجھا ہی نہیں تھا کہ کوئی باقائدہ معاہدہ کرتی تاہم یہ اندازہ بھی نہیں تھا کہ (بدوبدی) ویڈیو اس قدر وائرل ہوجائے گی۔

وجدان راؤ نے کہا کہ دیکھا جائے تو ہم دونوں کی ہی آدھی آدھی محنت تھی اس وجہ سے ہمارا گانا ہٹ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ’میں ائندہ ان کے ساتھ کسی بھی ویڈیو میں کام نہیں کروں گی‘۔

واضح  رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی اپنے ایک انٹرویو میں وجدان راؤ  نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کام کرنے کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے اس فیصلے پر اب پچھتا رہی ہیں۔

وجدان راؤ نے کہا تھا کہ چاہت فتح علی کے ساتھ مذکورہ گانے کو ملاکر وہ کل 6  گانے کرچکی ہیں جن میں سے 4 کی صرف ویڈیو بناکر انہوں نے اس وقت لندن میں مقیم چاہت فتح علی کو بھیجی تھی جسے اپنے ساتھ جوڑ کر انہوں نے وہ ویڈیوز تیار کیں۔

اینکر نے ان سے پوچھا تھا کہ چاہت فتح علی نے آپ کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ آپ کو فی ویڈیو 5 ہزار روپے دیتے تھے اور کھانا بھی کھلاتے تھے۔ اس سوال پر انہوں ںے کہ چاہت فتح علی نے انہیں پہلی 4 ویڈیوز کے لیے تو کوئی ادائیگی نہیں کی تاہم بعد میں لوگوں نے ان سے کہا کہ وہ کچھ رقم ادا کردیا کریں۔ وجدان نے واضح کیا کہ پتا نہیں کیوں چاہت نے ایک ویڈیو بنائی جس کا پھر انہوں نے جواب بھی دیا۔

وجدان نے کہا کہ وہ صرف یہ سوچ کر کہ چاہت فتح علی عمر رسیدہ ہیں 65 برس کی عمر میں ویڈیوز بنا رہے ہیں تو انہیں سپورٹ کردیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا تھا پتا نہیں کیوں انہوں نے وہ ویڈیو بناکر پیسے دینے کا جتایا۔

Watch Live Public News