ویب ڈیسک: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 97ہزار 668 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 288 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 3302 ڈالر فی اونس پر آگیا تھا، فی تولہ سونا 700روپے سستا ہوا
فی تولہ سونا 3لاکھ48ہزار600روپے کا تھا، 10گرام سونا 599روپے سستا ، 10گرام سونا 2لاکھ98ہزار868روپے کا تھا جبکہ ایک تولہ چاندی 3380 روپے پر برقرار رہی۔