ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللہ بلیدی شہید کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللہ بلیدی شہید کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشتگردوں سے مردانہ وار لڑتے ہوئے محب وطن بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سوراب ہدایت اللہ بلیدی نے شہادت کا اعلی مرتبہ حاصل کیا، شہید کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ اور جنرل راحت نسیم احمد خان نے شرکت کی۔

  نماز جنازہ میں  صوبائی وزراء ظہور احمد بلیدی، سردار کوہیار خان ڈومکی، آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس بلوچستان و دیگر سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔ 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سوراب ہدایت اللہ بلیدی کا تعلق بلوچستان کے علاقے بھاگ ناڑی ضلع کچھی سے تھا۔

30 مئی 2025 کو  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ضلع سوراب میں حملہ کرکے مقامی بلوچ افراد کو یرغمال بنایا، بینکس لوٹے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سوراب ہدایت اللہ بلیدی نے دہشتگردوں سے  ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی اپنے آبائی علاقے میں روانہ کردیا گیا جہاں انکی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ 

Watch Live Public News