قومی ہیرو ارشد ندیم کل وطن واپس پہنچیں گے

قومی ہیرو ارشد ندیم کل وطن واپس پہنچیں گے

ویب ڈیسک: ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم جنوبی کوریا سے کل واپس وطن پہنچیں گے۔

 کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کل رات 10:30 بجے نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچیں گے، ارشد ندیم نے آج ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔

Watch Live Public News